بھٹکل 16/ڈسمبر(ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے بیلکے دیہات میں ایک خاتون نے اپنے ہی گھر کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت جٹما نارائن نائک (55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جٹما نے پیر کو اُس وقت پھانسی لے کر خودکشی کی جب گھر پر کوئی موجود نہیں تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کا شوہر اور بیٹا صبح کھیتی باڑی کے کام کے لئے نکلے تھے، دوپہر کو جب بیٹا گھر واپس آیا تو واردات سامنے آئی۔ خودکشی کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔